ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی اور لڑکے نے خودکشی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں 294گ ب کے رہائشی 21سالہ رمضانہ اور 19سالہ علی حسن پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے، گھر والوں کے انکار پر دونوں نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ رمضانہ اور علی حسن آپس میں رشتہ دار اور ہمسائے بھی تھے ریسکیو 1122 نے دونوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا لیکن دوران علاج دونوں جاں بحق ہو گئے، رمضانہ پہلے سے شادی شدہ اور اس کا ایک بچہ بھی تھا، ریسکیوز ذرائع کے مطابق رمضانہ اور علی حسن کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔




