پلاٹ خریدنے کا جھانسہ دیکر شہری کیساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزم نے پلاٹ خریدنے کا جھانسہ دیکر شہری سے دو کروڑ پچاس لاکھ کی رقم لے اُڑا’ پلاٹ لیکر دیا نہ ہی رقم واپس کی، رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے رہائشی محسن گل نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم محمد شفیق نے پلاٹ خریدنے کا جھانسہ دیکر اڑھائی کروڑ کی رقم کا مطالبہ کیا اور اسکی باتوں میں آ کر ملزم شفیق کو اڑھائی کروڑ کی رقم دے دی۔ بعدازاں ملزم نے حسب معاہدہ پلاٹ لیکر دیا اور نہ ہی رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہو سکا۔ جس پر گلبرگ پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں