لاہور(شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور فہد مصطفی نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پنجاب فلم سٹی کے منصوبے پر ردعمل دیا ہے۔پاکستان کے صف اول کے اداکار ہمایوں سعید اور فہد مصطفی نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے مجوزہ پنجاب فلم سٹی کے منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اسے ملکی فلم انڈسٹری کی بحالی کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔اس اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا اور سینما کی بحالی پر وسائل خرچ کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ یہ ایک بہت ہی ضروری اور درست سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے، ہم سینما کو بحال کرنے پر مریم نواز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔




