پنشن کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل نظام نافذ

اسلام آباد (بیوروچیف) وزارت خزانہ نے پنشنرز کے لیے نئے قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے تحت اب پنشن کی ادائیگی صرف ڈیجیٹل پنشن نظام کے ذریعے ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق پنشنرز کو ہر 6ماہ بعد نادرا کے ذریعے اپنی ڈیجیٹل تصدیق کرانا ہوگی، تصدیق نادرا پاک آئی ڈی ایپ یا مجاز نادرا مراکز سے کرائی جاسکے گی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پنشن کی تصدیق کا پرانا کاغذی طریقہ مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے، جبکہ پنشن براہ راست پنشنر کے بینک اکائونٹ میں منتقل ہوگی۔نئے قواعد کے تحت پنشنرز کے لیے مارچ اور ستمبر میں مقررہ تصدیق کا پرانا شیڈول بھی ختم کردیا گیا ہے۔ اب ہر چھ ماہ بعد ڈیجیٹل تصدیق لازمی ہوگی۔دستاویز کے مطابق بینک اب پنشنرز سے بائیومیٹرک تصدیق یا لائف سرٹیفکیٹ طلب نہیں کریں گے اور پنشن اکائونٹ کو ڈورمنٹ بھی نہیں کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق اکائونٹ بند نہیں ہوگا اورتصدیق مکمل ہوتے ہی پنشن کی رقم منتقل کردی جائے گی، تاہم چھ ماہ تک تصدیق نہ ہونے کی صورت میں پنشن کی منتقلی روک دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں