فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 47وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 8خواتین اور 3لڑکوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطا بق جھنگ بازار کے علاقہ رشید آباد کے فیضان کی ہمشیرہ (الف) کو نامعلوم، غلام محمد آباد کے علاقہ اسلام پورہ کے حامد شہزاد کی والدہ (خ) گھر سے سودا سلف لینے نکلی واپس نہ آئی، ساہیانوالہ کے علاقہ 42ج ب کے شاہد کی اہلیہ (س) کو ملزمان زوہیب وغیرہ، ڈجکوٹ کے علاقہ جالندھر کے انوارالحسن کی بیٹی (م) کو نامعلوم ملزمان، 267ر۔ب کے ناظم کی اہلیہ (م) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی’ ساندل بار کے علاقہ نڑ والا بنگلہ کی سکینہ کی بیٹی (الف) کو ملزمان طیب، تاندلیانوالہ کے علاقہ 616گ ب کی (الف) کو اوباش ملزم ندیم نے اغوا کر کے ہوس کا نشانہ بنا دیا، سٹی سمندری کے علاقہ406گ ب کے جاوید کی بیٹی (ع) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، پیپلز کالونی کے علاقہ محلہ فتح آباد کے نعیم کا بیٹا تحسین علی، ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک کے رحیم کا بیٹا عمار علی اور تھانہ ائر پورٹ کے علاقہ 240ر۔ب کے محمد عمر کا بیٹا گھر سے کھیلنے کیلئے گئے واپس نہ آئے پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ گمٹی چوک کے قریب حافظ عزیز سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، ہلال احمر چوک کے قریب عمر حیات سے جھپٹا مار کر فون، کچہری بازار کے منصور کا فون چوری، امین پور بازار کے شاہ زمان کی دکان سے اڑھائی لاکھ چوری، راجباہ روڈ پر ظفر عباس سے 21ہزار وفون، 202ر۔ب کے اقبال کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی فون چھین لیے، چوہڑ ماجرا کے قریب حامد شہزاد سے35ہزار و فون، صدر بازار کے رضوی سے90ہزار وفون چھین لیا، 217ر۔ب کے نواز سے 15ہزار وفون، ولی پورہ کے سجاد حسین سے 35ہزار وفون، جٹانوالہ چوک کے قریب قاسم سے55ہزار وفون، رضا آباد کے عباس سے لیپ ٹاپ’ فون’ نقدی، سبینہ ٹائون کے فہد کی دکان سے سامان چوری، جوہر کالونی کے محسن عباس کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے چوری، دھنولہ کے ذیشان کی دکان سے5لاکھ کا سامان چوری، سمندری روڈ پر عمران سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، لال پلازہ چوک میں ارسلان سے21سوٹ چھین لیے، جھنگ روڈ پر اقبال سے32ہزار وفون چھین لیا، پرتاب نگر کے افتخار کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وفون، گلشن اقبال کے نذر احمد کی دکان سے سامان چوری، مدینہ آباد کے زبیر کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 77ج ب کے رضوان سے 33ہزار وفون چھین لیا، 230ر۔ب کے غفار کے گھر سے بکرے چوری، نواز کالونی جڑانوالہ کے شفیق کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، شہروآنہ پل کے قریب سرمد کی دکان سے شٹرنگ کا سامان چوری، 534گ ب کی شہناز بی بی کے گھر سے سامان چوری، 71گ ب کے ندیم علی سے 43ہزار’ طلائی انگوٹھی، 71گ ب کے شاہد کی دکان سے سامان چوری، 22گ ب کے مرتضیٰ سے 56ہزار، 205ر۔ب کے عدنان کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، 229ر۔ب کے شکیل کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 193ر۔ب کے عبدالرئوف سے نقدی وفون چھین لیا، 266ر۔ب کے شکیل کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 193ر۔ب کے عبدالرئوف نقدی وفون چھین لیا، 266ر۔ب کے رمضان سے جھپٹا مار کر پرس، 216ر۔ب کے عامر کی دکان سے سامان چوری، مکوآنہ کے ماجد کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، 429گ ب کے ندیم کا گھر لوٹ لیا، قصبہ تاندلیانوالہ کے اجمل سے نقدی وفون، چکیانوالہ کے غلام محمد سے اڑھائی لاکھ، اوکاڑہ روڈ کے اعظم سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لئے اور دیگر وارداتو ں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں بیس لائن غلام محمد آباد کے الطاف حسین، رضا آباد کے ساجد حسین، 204ر۔ب کے امداد حسین، 67ج ب کے لطیف، 469گ ب کے توقیر ودیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصرکا سراغ نہ لگا سکی۔




