فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 41 سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور 3لڑکوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضاآباد کے علاقہ تلیانوالہ کے رہائشی شہزاد کی اہلیہ (ع) کو کم سن بیٹے سمیت اغواء کر لیا’ نشاط آباد کے علاقہ فاروق ٹائون کے عثمان کی ہمشیرہ (غ) کو ملزمان حسن وغیرہ’ ملت ٹائون کے علاقہ 202 رب کے صابر کی ہمشیرہ (ط) اور (الف) کو نامعلوم ملزمان’ جڑانوالہ کے علاقہ غفار ٹائون کے اسلم کی اہلیہ (ش) گھر سے بچوں کے ہمراہ بازار گئی واپس نہ آئی’ سمندری کے علاقہ 445 گ ب کے سلیم کی بیٹی (م) کو ملزمان رمضان نے اغواء کر لیا’ رضاآباد کے علاقہ علی ٹائون کے اکبر علی کا بیٹا حسنین’ مدینہ ٹائون کے علاقہ دائود چوک کے بابر کا بیٹا روبن اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 79 رب کے طیب عارف کا بھائی عبدالحنان گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے جبکہ جناح کالونی کے انس کی گھریلو ملازمہ ماہ نور نے ساتھی سے ملکر 48لاکھ کی رقم چوری کر لی’ غوثیہ پارک کے زین علی سے 55ہزار’ فون’ ڈائیوو روڈ پر پرائم ہوٹل کے قریب احمد سے 25ہزار’ فون چھین لیا’ پیپلزکالونی میں کرن سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ گٹ والا پارک کے قریب عتیق سے 30ہزار’ فون’ کینال روڈ کباب جیز کے قریب حمزہ نوید سے لیپ ٹاپ’ فون چھین لیا’ گٹ والا کے قریب یاسر سے نقدی’ فون’ منصورآباد کے محمد عمر سے 15سو روپے’ فون چھین لیا’ اومیگا ریذیڈینشیا کے قریب زرینہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ 26 ج ب کے احسان کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری کر لی’ غلام محمد آباد نمبر2 کے وقاص کے زیرتعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری’ شمس آباد کے قلب عباس سے 9ہزار’ فون چھین لیا’ غازی آباد کے امجد علی سے 15ہزار’ فون’ شمس آباد کے منظور حسین سے نقدی’ فون’ عمر ہائوسنگ کالونی کے خالد سے 7ہزار’ فون چھین لیا’ 215 رب کے حمزہ کی حویلی سے بکرے چوری’ جھنگ روڈ پر عدنان سے سوا لاکھ چھین لیا’ جھنگ روڈ 1122 دفتر کے سامنے عمیر سے موٹرسائیکل چھین لی’ 63 گ ب کے عبداﷲ کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین چوری’ 68 گ ب کے بوٹا کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 71 گ ب کے احسان علی سے نقدی’ فون چھین لیا’ 58 گ ب کے امتیاز علی کے رقبہ سے جنریٹر چوری’ 30 گ ب کے عزت بیگ کے رقبہ سے لاکھوں کا سامان چوری’ 31 گ ب کے جاوید اقبال کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چوری’ 642 گ ب کے اﷲ رکھا کی حویلی سے مویشی چوری’ 76 رب کے عدنان خان سے 80ہزار’ فون’ 194 رب کے صفدر سے 27ہزار’ فون چھین لیا’ تاندلیانوالہ موضع کھائی کے غلام قمر کے گھر سے بکرے چوری’ قصبہ تاندلیانوالہ کے عقیل کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ قصبہ تاندلیانوالہ کی آسیہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ گڑھ فتح شاہ کے عبداﷲ کے گھر سے سامان چوری’ 503 گ ب کے احمد شہزاد سے موٹرسائیکل چھین لی’ 504 گ ب کے عمر دراز سے سوا لاکھ چھین لیے’ 469 گ ب کے ظہور حسین سے 26ہزار’ فون چھین لیا’ 465 گ ب کے حافظ محمد خادم کی دکان سے لاکھوں کا سامان چور لے گئے اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں 117 ج ب دھنولہ کے عامر عزیز’ غلام محمد آباد کے علی’ رضاآباد سے نوید’ گلستان کالونی سے خالد’ روضہ پارک سے فیاض اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




