پولیس ناکام،ڈکیتی چوری کی37وارداتیں،12اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آجگاہ بن گیا، آج پھر مزید37وارادتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر شہری کو بٹ مار کر زخمی کر دیا، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو، 3خواتین اور 5افراد کو اغوا کر لیا گیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاوہ بلاول ٹائون کی رہائشی(س) کو ملزم عمران، جڑانوالہ کے علاقہ بخاری ٹائون کی(ح) کو ورغلاء کر ملزم کوثر نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، نیو سول لائن کے اللہ بخش کی بیٹی(ز)، رضا آباد کے علاقہ عمر فاروق ٹائون کی صفیہ بی بی کی بیٹی(ن)، بٹالہ کالونی کے علاقہ ےٰسین آباد کے کامران کی بیٹی(ر) ، سمن آباد کے علاقہ مدنی چوک کی نسرین بی بی کی بیٹی(الف)، بچیانہ کے علاقہ563گ ب کے زاہد کی بیٹی(ز) کو نامعلوم ملزمان، بلوچنی کے علاقہ59ر۔ب کے رضوان کی ہمشیرہ(الف) اور بھابھی(م) گھر سے دوائی لینے گئی واپس نہ آئیں، 68ر۔ب کے حسن اقبال کی ہمشیرہ (ع) سکول گئی واپس نہ آئی، رضا آباد کے علاقہ کی خالدہ بی بی کا بیٹا حسنین ،بابر کالونی کے شہباز کا والد اکرم، ٹی اینڈ ٹی کالونی کے نعیم کا بھائی فہیم یوسف، بخاری ٹائون کے ریاض کا بھائی شہباز اور ڈجکوٹ کے علاقہ257ر۔ب کے صفدر علی کا بیٹا عثمان گھر سے سودا سلف لینے گھر سے گئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے، جبکہ 498گ ب کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے سلطان سے40ہزار چھین کر مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر لہولہان کر دیا، مضروب ہسپتال منتقل،جبکہ راجباہ روڈ پرعبدالعزیز سے ڈیڑھ لاکھ ، طلائی انگوٹھی چھین لی، لیاقت آباد کے پرتاب نگر کے عاقب کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان چوری، سیف آباد کے مجاہد سے20ہزار و فون، رضا آباد کے منظور سے53ہزار و فون چھین لیا، عبداللہ پور چوک میں ظفر اللہ سے 13ہزار وفون، کہکشاں کالونی نمبر2 کے زین کی اہلیہ سے35ہزار، طلائی زیورات چھین لیے، غلام محمد آباد نمبر2کے قریب ہاشم علی سے50ہزار وفون، 201ر۔ب کے قریب وقار سے41ہزار وفون، پیراڈائز ویلی کے باہر عمران سے 40ہزار طلائی گھڑی چھین لی، ڈگرانواں روڈ پر عمر ریاض سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 29ج ب کے نوید سے2لاکھ، امین پور بنگلہ کے حافظ انس سے25ہزار وفون، ٹھیکریوالا کے محمد علی کے گھر سے لاکھوں کے 4تولے زیورات، 2لاکھ نقدی اور قیمتی سامان چوری، 263ر۔ب کے غلام مرتضیٰ کے ڈیرہ سے 2بکرے چوری، 239گ ب کے آصف کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، جناز گاہ جڑانوالہ کے قریب عامر رضا سے آئی فون چھین لیا، چمڑا منڈی جڑانوالہ کے باہر منیر سے3لاکھ لوٹ لیے، 119گ ب کے سرور کی حویلی سے مویشی چوری، 40گ ب کے ولی محمد سے20ہزار وفون چھین لیا،147گ ب کے قریب امین کے گھر سے 8لاکھ کے زیورات، نقدی چوری،266ر۔ب کے شاہد سے8ہزار، 409گ ب کے سلیم شاہ کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، 614گ ب کے صابر سے 12ہزار، 469گ ب کے عبداﷲ کی حویلی سے مویشی چوری، 652گ ب کے اسحاق کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں جناح کالونی کے ارقم، سدھوپورہ کے تصور شہزاد، غوثیہ آباد کے سرور، ڈجکوٹ روڈ سے عاصم، غلہ منڈی سے عمران، 58ج ب کے شفقت عباس ، 214ر۔ب کے خرم، محلہ فیروز کے نوید،266ر۔ب کے وسیم انور اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں