لاہور (بیورو چیف)نیوانارکلی پولیس نے جعفر نامی شخص کے خلاف 5ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمسابق ریکارڈ یافتہ ہے جسے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق جعفر نے معاملہ ختم کرنے کے لیے 5ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے رقم قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ مقدمہ سب انسپکٹر محمد حفیظ حنیف کے بیان پر درج کیا گیا۔دوسری جانب مصری شاہ پولیس نے بھی رشوت دینے کی کوشش کے الزام میں عمر فاروق نامی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے کے متن کے مطابق عمر فاروق اپنے دوست کے ہمراہ تھانے میں درخواست دینے آیا تھا، جہاں اس نے مبینہ طور پر ایک اہلکار کو ایک ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی۔پولیس نے اے ایس آئی محمد فاروق کے بیان پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقدمہ زیر دفعہ 162کے تحت درج کیا گیا ہے۔




