پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مہنگا ئی کے ستائے عوام پرمعاشی بوجھ کم کیا اورعوام کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے انہوں نے حکومت کی جا نب سے 3 روز کے دواران پٹرول کی قیمت میں 24 روپے لٹر کا اضافہ تشویشناک ہے بہتر ہوتاعوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرول لیوی اور ٹیکس کم کئے جاتے انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیادپرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںہونے والے اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا محال کر رکھاہے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے سے کارخانے ، دکانیں اور چھوٹے کار وبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے غرض ہر آدمی مہنگائی کی لپیٹ میںآچکا ہے اس لئے حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے ۔ سینئر تاجر رہنمائوں مرزا طالب صدیق بیگ ، ،مر زامظہر صدیق بیگ، ا یس ایم ایوب ،اعجاز چوہدری،ثمریز سومی ، حاجی شمشاد ، ملک عبدالوہاب،عمران مجید ملک، حاجی خالد محمود صدیقی ، حاجی عبدا لحمیدصدر گنیش ملز روڈ،چوہدری ارشد گجر،رائو ہاشم علی ،محمدیعقوب اعوان ،عبدالقیوم انور،عمران علی خاں ،عظیم یوسف کھوکھر، ، چوہدری شاہد ندیم ،میاں محمدبلال ، مرزا افضل مغل ،چوہدری عبدالرحمن ، غلام نبی بٹ ، حاجی بشارت امین ، ملک محمد افضل، عمران مجید ملک ،چوہدری اشرف گجر ، خواجہ شجاع ،مرزا محمداکرم ، چوہدری ارشد گجر، چوہدری محمداکرم، غلام نبی بٹ ،مہر نعیم،رانا عبداللہ بابر، مرزاشہزاد ،رضوان پپو ،عمران جگنو، میاں عمران محمود نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ قیمت بڑھانے کی بجائے پٹرول لیوی اور ٹیکس کم کئے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں