سمندری (بیورو چیف)رانا بلال فاروق خاں رہنما پیپلز پارٹی پی پی 104 نے پٹرول بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش کرتے ہو ہے کہا کہ مہنگائی نے کسانوں سفید پوش گھر انوں کی کمر توڑکر رکھ دی ہے پٹرول بجلی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے خداکیلئے غریب عوام پر رحم کیا جائے کبھی بجلی مہنگی کبھی پیٹرول گیس مہنگی کبھی ادویات مہنگی آخر عوام کی اس مہنگائی سے کب آزاد ہوگی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ملک کا کسان اور کاشت کار حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہے آئے روزبے لگا م بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کسانوں مزدوروں سمیت سفید پوش گھر انوں کے افراد کی کمر توڑکر رکھ دی ہے۔




