فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکز ی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید،ڈپٹی سیکرٹر ی میاں ریاض شاہد چیئر مین مرزا اشرف مغل، صدر ینگ ٹریڈر ز ملک سہیل نیاز طوراور سینئر تاجر رہنمائو ںنے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ بنیاد پرمقرر کرنے کے فیصلے کے بعد عوام کو مسلسل مہنگائی کے ناقابل بردا شت جھٹکے برداشت کرنے پڑ رہے ہیںگزشتہ5 روز میںپٹرولکی قیمت میں 20 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں30 روپے فی لٹراضافہ ہوا ہے اس اضافے کی وجہ سے ناصرف نقل و حمل کے اخراجات بڑھ گئے ہیں بلکہ اسکے اثرات روز مرہ استعمال کی ہر چیز پر منتقل ہو ر ہے ہیںخواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ حکومت کاکہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتو ں میں اضافہ مقامی قیمتوں میں اضافے کاسبب بن رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمت کا بڑاحصہ مختلف ٹیکسوں اور مارجنز پر مشتمل ہے اسوقت حکومت لیوی کی مد میںپٹرول پر 108 روپے اور ڈیزل پر96 روپے کے علاوہ 20 روپے فی لٹر کسٹم وصو ل کرہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ عوام عالمی قیمتوں کا ہی نہیں بلکہ بھاری مقامی ٹیکسوں کا بوجھ بھی اٹھا رہے ہیں جنرل سیکرٹری شیخ سعید،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد چیئر مین مرزا اشرف مغل، صدر ینگ ٹریڈر زملک سہیل نیاز طوراور سینئر تاجر رہنمائوںنے کہا کہ ایسے وقت میں جب مہنگائی پہلے ہی عوام کی قوت خرید کو شدید متاثر کر چکی ہے عوام دوست حکومت کو پٹرول اورڈیزل پرعائد بھاری ٹیکسوں لیولیزاور دیگر محصولا ت میں کمی کرنا چاہئے ایسا کرنے سے نا صرف ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی ہوگی بلکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں کمی بھی دیکھنے کوملے گی ۔




