فیصل آباد(سٹاف رپو رٹر)چیمبر آف کامر س کے سا بق صدر میاں زاہد اسلم نے کہا کہ بے لگام مہنگائی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں ہفتہ وار نا قابل برداشت اضافہ ملکی معیشت کو مفلوج کر رہا ہے پاکستانی مانچسٹر لائل پور میں کئی کار خانے اور فیکٹر یاں بند ہو نے کی وجہ سے بے روزگاری کا سیلاب آچکاہے اگرچہ یہ اقدام ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے اسٹرکچرل اثرات کو ظاہر کرتا ہے، لیکن ان فارمز کی پیچیدگی کے باعث کاروباری برادری کے لیے تعمیل کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا، خاص طور پر ان اداروں کے لیے جن کے پاس اپنا کوئی مخصوص ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نہیں ہے۔




