فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) مر کز ی تنظیم تاجران پاکستان کے سر پرست اعلی و صدر انجمن تاجرا ن سٹی فیصل آبا د خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد ، چیئر مین مرزا اشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈرزملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنما ئوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو داخلی اور خارجی نو عیت کے جن چیلنجنز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کیلئے افوا ج پاکستان کےDGISPR کی پر یس کانفرنس میں اٹھائے گئے ایک ایک نکات کو بلا تاخیر روڈ میپ کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وطن عزیز کو درپیش بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوش حالی کی راہ پر گامزن کیا اور عام آدمی کے مسائل کے حل کی دیر پابنیاد رکھی جا سکے انہوںنے کہا کہ اگرنئے تقاضوں کو تسلیم کرنے میں مزید تاخیر کی گئی توملک وقوم کو ناقابل نقصان کا خدشہ ہو سکتا ہے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ زمینی حقائق کے پیش نظر ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پائیدار معاشی پالیسیاں اختیار کرنا اور غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کرتے ہوئے خود کفالت کی جانب عملی اقدامات کرنا اور مہنگائی کے بوجھ میں دبے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی ، گیس کے نرخ کم اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شامل لیوی کو سرے سے ختم کرنا ہوگا ۔مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے سر پرست اعلی خواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہدنے ایک اور بیان میں اپنی اور اپنی پوری ٹیم کی جانب سے کوئٹہ کے علاقہ سورنج میں کوئلہ کی کان میں دھماکہ سے34 محنت کشوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کر کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی۔
ا




