پی ایچ ڈی کرنیوالی کانسٹیبل محمد رمضان کی ہونہار بیٹی پر فخر ہے،آر پی او سہیل اختر سکھیرا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے پولیس کانسٹیبل کی ہونہار بیٹی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے پر کانسٹیبل محمد رمضان کی پوری فیملی کو خصوصی طور پر اپنے دفتر مدعو کیا، اس موقع پر سی پی او تنویر حسین’ اے ایس پی حذیفہ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر آفس میں گارڈ پر ڈیوٹی کرنے والے کانسٹیبل محمد رمضان اسکی اہلیہ’ بیٹا ٹریفک اسسٹنٹ علی رضا بھی ہمراہ تھے۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے پی ایچ ڈی کرنے والی ہونہار طالبہ ماہ رخ دختر محمد رمضان’ اسکی اہلیہ سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں والدین اور محکمہ پولیس دونوں کے لیے قابل فخر ہیں۔ پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے پولیس کانسٹیبل محمد رمضان کی بیٹی کی کامیابی قابل فخر ہے۔ طلبہ کو مستقبل میں بھی محنت اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ باہمی تعاون کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس موقع پر دیگر پولیس افسران کے ہونہار بچوں کو تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور خصوصی انعامات سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں