لاہور(سپورٹس نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس ملتوی کردیے۔پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ اور انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ بھی ملتوی کردیے گئے۔ پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔




