پی ٹی آئی27ستمبر کو احتجاج میں کامیاب نہیں ہو سکتی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان کے حالیہ اسکائی سپورٹس انٹرویو کو پاکستا ن کیخلا ف ایک منظم بین الاقوامی پروپیگنڈا مہم قرار دے کر یکسر مسترد کر دیا ہے۔جاری بیان میں ان کاکہنا تھا کہ جھوٹے پراپیگنڈے سے پی ٹی آئی27ستمبرکو احتجاج میں کامیا ب نہیں ہوسکتی-توشہ خانہ لوٹنے اوردیگرمقدمات میں ملوث مجرم کی رہائی ممکن نہیں میاں نوازشریف جھوٹے مقدمات میں سیاسی میدان سے نہیں قانونی میدان سے سرخروہوئے-انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت کی طرف سے بھی برطانوی میڈیا آٹ لیٹ پر میچ کے دوران سیاسی انٹرویو نشر کرنے پر سخت احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرویو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران سکائی سپورٹس پر اس انٹرویو کو نشر کرنے کا بنیادی مقصد کرکٹ کے سب سے بڑے سٹیج کو استعمال کر کے عالمی سطح پر پاکستان کے اداروں اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں۔ نے کہاکہ بانی کی بہن نے خودمیڈیاکے سامنے اعتراف کیاہے کہ ان کے بھائی کی صحت درست ہے مگرملک سے باہربیٹھے بانی کے بیٹے اور حامی مایوسی اوراضطراب کا ماحول برقرار رکھناچاہتے ہیں تاکہ احتجاج کوہوادی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں