چار نادہندگان کے بجلی کے ٹرانسفارمر کے کنکشن منقطع

ماموں کانجن (نامہ نگار) فیسکو سب ڈویژن ماموں کانجن نے11لاکھ52 ہزار958 روپے کے چار نادہنگان کے بجلی کے ٹرانسفارمر اتار کر کنکشن ختم کردئے ہیں فیسکو سب ڈویژن ماموں کانجن کے ایل ایس محمد صدام حسین نے لائن مینز کاشف،تنویر،نعیم شاہ، قیصر، اے ایل ایم عرفان اور سہیل کے ہمراہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر آپریشن کرتے ہوئے چار نادہندہ زمینداروں کے ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اتار کر تحویل میں لے لئے ہیں۔ نادہنگان میں سلمان علی سکنہ507گ ب 63340روپے, مشتاق ساکن510گ ب 174489,محمد منشا193گ ب66486روپے اور اشفاق ساکن509گ ب 278643 روپے شامل ہیں ، ایل ایس محمد صدام حسین کے مطابق تمام نادہندگان کی فہرست انہیں موصول ہو چکی ہے جنکے مرحلہ وار ٹرانسفارمرز اور میٹر اتار لئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں