فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان کا کاروباری تنازعات پر 6شہریوں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ’ پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی’ جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت ٹائون کے آصف نثار نے بتایا کہ ملزم محمد حسن نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 76لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا، غلام محمد آباد کی لبنیٰ شہزادی سے ملزم عمران نے کاروبار کیلئے ساڑھے 36لاکھ کی رقم لیکر منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر جعلی چیک تھما دیا، لاری اڈا کے نواح کے رہائشی حبیب سے ملزم حماد نے ساڑھے 32لاکھ’ چک جھمرہ کے عارف سے ملزم پیٹرجان نے 13لاکھ کی ادھار رقم لیکر واپس نہ کی’ شالیمار پارک کے عبدالطیف کا سیلزمین ملزم ظفر ساڑھے 15لاکھ بوتلوں کی رقم ہڑپ کر لی اور 266 رب کے اﷲ دتہ کا کہنا ہے کہ ملزم اکرم نے ساڑھے 15لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔




