چکن کم تولنے والوں کیخلاف کارروائی، متعدد کے چالان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کنٹرولر ویٹ اینڈ میئرز/ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد عرفان نے چکن کم تولنے والوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے چالان کرنے کے ساتھ وزن کرنے والے باٹ ضبط اور دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کردی۔انہوں نے دکاندارو ں کو 24گھنٹے میں الیکٹریکل کنڈے رکھنے کی تاکید کی۔سلیمی چوک میں رانا بشیر چکن سنٹر،میاں چکن سنٹر،رانا لیاقت چکن سیل پوائنٹ اورعمران چکن سنٹر کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ڈپٹی کنٹرولر نے خبردار کیا کہ وزن پورا نہ دینے والوں کے خلاف ایکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔دریں اثنا دکانداروں نے الیکٹریکل کنڈے رکھنے کے بارے میں حلف نامہ بھی جمع کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں