چیئرمین سینیٹ سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(بیورو چیف)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں پرتگال کے سفیر پالو میگوئل گیدیز ڈومنگیز نے بدھ کو منسٹرز انکلیو میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری، پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت اور بلیو اکانومی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں