چینی نائب وزیراعظم روس کا دورہ کریں گے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے نائب وزیرِ اعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ شوئے شیانگ 2 سے 4 ستمبر تک روس کا دورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے پیر کو پریس بریفنگ میں اعلان کیا کہ روسی حکومت کی دعوت پر نائب وزیرِ اعظم ڈنگ شوئے شیانگ 2 سے 4 ستمبر تک روس کا دورہ کریں گے،اس دوران وہ 11 ویں ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے،اس کے علاوہ چین۔روس سرمایہ کاری تعاون کمیٹی کا 13واں اجلاس، توانائی تعاون کمیٹی کا 23 واں اجلاس اور آٹھواں چین روس انرجی بزنس فورم بھی منعقد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں