فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پولیس ناکام، ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ 56مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے،متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2خواتین کو بے آبرو، درجن بھر خواتین اور5نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ شمس پورہ کی (ن) کو اوباش ملزم شرجیل، لنڈیانوالہ کے علاقہ 383گ ب کے نصیر احمد کی بھابھی(ب) کو اوباش ملزم خضر علی نے بے آبرو کر دیا، سول ہسپتال دوائی لینے آئی لبنیٰ کی ہمشیرہ (م) کو نامعلوم ملزمان، جھنگ بازار کے علاقہ نصیر آباد کے راشد جاوید کی بیٹی(ع) کو ملزمان احسان عرف شانی وغیرہ، گلبرگ کے علاقہ رفیق کالونی کے رشید کی اہلیہ (ک) کو ملزمان علی رضا وغیرہ، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سرکلر کالونی کے عمران کی بیٹی(س) کو ملزمان سفیان وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ سفینہ پارک کی امجد کی ہمشیرہ (الف) کو ملزمان عقیل وغیرہ، 237گ ب کے شاہد اقبال کی اہلیہ(ش) کو ملزمان عمران وغیرہ، لنڈیانوالہ کے علاقہ282گ ب کے اقبال کی بیٹی(الف) کو ملزمان شعیب عرف شفو وغیرہ’ 97ر۔ب کے غلام فرید کی بیٹی (ع) کو نامعلوم ملزمان، سمندری کے علاقہ قاسم روڈ کے ذوالفقار علی کی اہلیہ (م) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، ساہیانوالہ کے علاقہ152ر۔ب کے رمضان کا بیٹا عبدالرحمن ،فیکٹری ایریا کے علاقہ سرسید ٹائون کے شوکت کا بیٹا عبداللہ، ٹھیکری والا کے علاقہ 39ج ب کی فوزیہ بی بی کا بیٹا علی،ایئر پورٹ کے علاقہ 230ر۔ب کے ارشد علی کا بیٹا ادریس اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ شاہ زین کا بھائی قمر عباس گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ شیخ کالونی کے رانا نذیر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات ، نقدی اور قیمتی سامان چوری، جی سی یونیورسٹی روڈ پر عالیہ پروین سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، گجر بستی کے قریب صفدر سے نقدی و فون، سلیمانیہ کالونی کے صدیق کے گھر سے 8لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی سامان چوری، نعمت آباد کے شاہد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چور لے اڑے،گلبرگ ویلی کے قریب بسم اللہ سے76ہزار و فون، عبدالرشید چوک غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) کے قریب صدی احمد سے پرس چھین لیا،84ج ب کے قریب لیاقت سے35ہزار و فون، نشاط آباد کے عاصم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، خیابان گارڈن وی آئی پی بلاک کے بشیر سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، 202ر۔ب گٹی کے عمران سے24ہزار و فون، 144ر۔ب میں غلام مرتضیٰ کی دکان سے شٹرنگ کا سامان چوری، 243ر۔ب کے عارف کی حویلی سے بکرے چوری، 83گ ب کے رفاقت کے رقبہ سے تار چوری،239ر۔ب کے اللہ دتہ سے68ہزار و فون چھین لیے،259ر۔ب کے انور کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، ناظم آباد کے عبداللہ سے 35ہزار’ لیپ ٹاپ چھین لیا، 59ج ب کے ساجد کے نجی سکول سے قیمتی سامان چوری، شالیمار چوک میں جمشید سے طلائی انگوٹھی چھین لی، ہائوسنگ کالونی کے شریف کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، علی ٹائون کے قریب شگفتہ بی بی کے گھر سے قیمتی سامان چوری،353گ ب کے علی شیر سے 19ہزار و فون، 114گ ب کے عتیق کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 24گ ب کے عبدالرحمن کے ڈیرہ سے سامان چوری، گلاب فارم کے قریب نذیر سے1لاکھ وفون چھین لیا، 35گ ب کے صدیق سے 25ہزار وفون، 231گ ب کے عمران سے10ہزار و فون چھین لیا، 591گ ب کے عطاء الرحمن کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری،588گ ب کے فیاض کے ڈیرہ سے 70ہزار کی بجلی کی تار چور لے اڑے’ 210 رب لکھوآنہ کی نصرت بی بی کی حویلی سے سولر پلیٹس چوری’ 103 رب کے شہزاد علی سے 50ہزار’ فون’ 76 رب کے بوٹا کے گھر سے بکرے چوری’ 57 رب کے عمران کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 402 گ ب کے عبدالستار کے رقبہ سے سولر انورٹر چور لے گئے’ گڑھ کے ساجد کے گھر سے 8لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چوری’ گڑھ فتح کی بشریٰ بی بی کی حویلی سے مویشی چوری’ 543 گ ب کے ارشد سے سوا لاکھ’ 552 گ ب کے سلطان سے 2لاکھ’ فون چھین لیے’ رضاآباد سمندری کے طالب حسین کے ڈیرہ سے بکرے چوری’ 211 گ ب کے عامر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 444 گ ب کے سلیم کی حویلی سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں رضاآباد سے اسد علی’ مجاہد ہسپتال کے قریب حسن مقصود’ قمر گارڈن کے علی حسن’ امداد ٹائون کے عظیم وقار’ فیکٹری ایریا مخدوم روڈ سے شہباز’ سنورا کالونی کے غلام غوث’ قصبہ تاندلیانوالہ کے فیصل’ 506 گ ب کے اﷲ دتہ اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑ نہ سکی۔




