ڈاکٹر رفیق نجم کا تحقیقی مقالہ،ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نواز دیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد رفیق نجم کی”علومِ اسلامیہ کی تشکیلِ جدید میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کا جائزہ”کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر علی پورہ میںپروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن سائوتھ افریقہ راناآصف جمیل نے اس علمی و فکری سنگِ میل پر ڈاکٹر رفیق نجم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کامیابیوں اور ترقی کی دعا کی اور کہاکہ ڈاکٹر محمد رفیق نجم کا تحریکِ منہاج القرآن میں تنظیمی، تربیتی اور فکری کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔بطورضلعی ناظم فیصل آباد آپ نے صرف تنظیمی ذمہ داریاں ہی ادا نہیں کیں بلکہ اپنے رفقا کی ایسی رہنمائی کی جو آج بھی ان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹررفیق نجم کے ساتھ ہمارا تعلق محض ایک تنظیمی رشتہ نہیں بلکہ بھائیوں اور ایک خاندان جیسا رہا۔ ان کی شفقت، خلوص، محبت اور بہترین تربیت نے بے شمار کارکنان اور ذمہ داران کی عملی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ہمیں فخر ہے کہ ان کی قیادت میں کام کرنے کا موقع ملا۔ تقریب میں علامہ عزیزالحسن اعوان،رانا رب نوازانجم،سہیل مقصود،ملک غلام حسین،محمدعدنان اشرفی،مفتی نعمان اعجاز،محمدیعقوب قادری،ظفراقبال ورک،زاہداقبال طاہر،غلام محمدقادری،حافظ شہزاد،حافظ سرفرازاحمد،غلام مصطفی ڈوگر،رانا محمدادریس،سہیل حسین،احمددین،ڈاکٹرعامرشہزاد،محمدشاہد،محمدسلطان،حمزاجمیل،میاں فیاض،دلبرحسین اعوان،عمران مبارک،غلام غوث،راناخرم،محمدشیراز، وریگر شرکامیں شامل جملہ فورمز کے قائدین و رفقا تحریک نے پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔اس پروقار تقریب سے ڈاکٹرمحمدرفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تبارک و تعالی کا امت مسلمہ پہ خاص کرم اور فضل ہے کہ امت مسلمہ میں وہ ہر صدی میں ایک مجدد کو مبعوث فرماتا ہے اور اس مجدد کا کام دین اسلام کی تجدید ہوتا ہے، یعنی اسلام کی تعلیمات کو موجودہ زمانے کے چیلنجز کے مقابلے میں قابل عمل شکل میں پیش کرنا یہ وقت کے مجدد کی ذمہ داری ہوتی ہے اور وہ زمانے کی نبض پہ ہاتھ رکھے ہوئے ہوتا ہے اللہ کا فضل اور ایک اس کا احسان ہے کہ جس نے ہمیں وقت کے مجدد کی صدی میں پیدا کیا اور وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہیں اور زمانہ معترف ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے علوم اسلامیہ کی جو تشکیل جدید کی اس کا زمانہ معترف ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں