ڈاکے چوریاں عام،آج پھر70مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار،آج پھر مزید70وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے ، موٹر سائیکل چور متعدد شہریوں کو پیدل کر گئے، جبکہ اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر 2لڑکیوں کو بے آبرو ،5خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ ڈائیوو روڈ کی (ش) کو اوباش ملزم مزمل نے ملازمت کا جھانسہ دیکر بے آبرو کر دیا، بلوچنی کے علاقہ72ر ب کے مجاہد علی کی اہلیہ(س) کو ملزم فرقان نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، غلام محمد آباد کے علاقہ راجے والا کے طالب حسین کی بیٹی(م)، رضا آباد کے علاقہ منیر آباد کی عائشہ صدف کی بیٹی(م) کو، چک جھمرہ کے علاقہ مظفر آباد کے ندیم کی اہلیہ (ع) کو نامعلوم ملزمان، چک جھمرہ کے علاقہ190ر ب کے صابر کی اہلیہ (ث) کو ملزمان مدثر وغیرہ اور جڑانوالہ کے علاقہ237گ ب کی مقدس رانی کا بیٹا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ چناب کلب کے قریب طیب اعظم سے جھپٹا مارکر فون، سیف آباد کے قریب فیاض سے نقدی و فون چھین لیا، لیاقت آباد کے رمضان کے گھر کے تالے توڑ کر 15تولے’ زیورات’ نقدی وقیمتی سامان چوری، رحمان آباد کے محمد جمیل سے19ہزار و فون، گرین ویو کالونی کے ارشد خاں کی دکان سے سامان چوری، کوکیانوالہ بیس لائن کے قریب اختر علی سے 10ہزار وفون، ملت چوک میں شعیب علی کے آفس سے لاکھوں کا سامان چوری،حشمت چوک کے قریب عمران خالد سے موٹر سائیکل نقدی و فون، چباں روڈ پر شہزاد کی دکان سے سامان چوری، وحید پارک کے قریب شمشاد اختر سے جھپٹا مار کر پرس، دستگیر کالونی کے قریب زاہد سے جھپٹا مار کر بیگ چھین لیا، قائداعظم پارک کے محسن علی سے نقدی و فون، جھمرہ روڈ پر محمد عمیر سے جھپٹا مار کر فون، 104ر۔ب کے اسلم کی دکان کے تالے توڑ کر 6لاکھ کا سامان چوری،204ر۔ب کے اکرم سے35ہزار و فون، بھائی والا کے عارف کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان، کوہستان اڈا کے قریب عدیل اکبر سے نقدی و فون، 66ج ب کے ابو بکر سے 45ہزار و فون،273ج ب کے بلال سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 275ج ب کے عدنان سے دو لاکھ و طلائی انگوٹھی،275ج ب کے آصف سے موٹرسائیکل، سدھار کے سرور کے گھر سے 4لاکھ چوری، 66ج ب کے عثمان سے20ہزار و فون، 80ج ب کے ممتاز علی سے موٹر سائیکل،228 ر۔ب کے ذوالفقار علی سے 65ہزار و فون، ستیانہ روڈ پر آفتاب سے موٹر سائیکل چھین لی، 239ر۔ب کے عمران کے ڈیرہ سے مویشی چوری، ڈجکوٹ روڈ پر فرحان سے نقدی و فون، فیکٹری ایریا سے عثمان سے 25ہزار و فون، 224ر۔ب کے ابرار حسین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وسامان چوری، منان ٹائون کے قریب عطاء الرحمن سے موٹر سائیکل، اسلام پورہ کے مزمل عباس سے جھپٹا مار کر فون، 109گ ب کے عمر دراز سے13ہزار وفون، 61گ ب کے اعجاز سے70ہزار وفون، 380گ ب کے یونس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ونقدی لوٹ لی، 266ر ب کے انورالحسن سے نقدی وفون، 183گ ب کے سبحان سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 406گ ب کے امتیاز سے نقدی وفون، 418گ ب کے میاں خان کے ڈیرہ سے مویشی، 440گ ب کے اشرف سے30ہزار وفون، 441گ ب کے عمر دراز سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 465گ ب کے محمد حسنین سے 85ہزار وفون، 192گ ب کے ندیم کے ڈیرہ سے مویشی، 198گ ب کے علمدار کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ، پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ علاوہ ازیں بلال گنج کے عمر شہزاد، ضلع کونسل چوک سے قیصر عباس، خدمت مرکز سے اسد علی، سوسل ہسپتال سے توقیر عباس، ریلبازار سے کاشف، چوہڑ ماجرا کے احمد رضا، لاہوری چوک سے عمر فاروق، فیصل گارڈن سے اشفاق، الفتح پلازہ سے اسحاق، خیابان کالونی کے عبدالوحید، باوا چک کے وسیم، مہر بلاک کے محسن، خالصہ کالج سے سجاد علی، ڈی گرائونڈ سے ےٰسین، 62ج ب کے شاہد مسیح، جڑانوالہ سے رمضان،239ر ۔ب کے ولائت، مدنی کنڈا سے شفیق، عبداللہ پور سے احمد حسن، عبداللہ گارڈن کے عاصم سرفراز، جھمرہ روڈ پر براق میرج ہال سے محسن سلیم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں