فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے مین چینلز اور روڈ سائیڈ ڈرینج لائنز کی ڈی سلٹنگ مون سون سیزن سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈرینج سٹاف ویسٹ نے مین چینل ون ینگ والا کنک بستی بطرف زرعی یونیورسٹی سے بھاری مقدار میں سالڈ ویسٹ اور بائیو ویسٹ باہر نکالی، اسی طرح مین چینل تھری بیس لائن روڈ نزد تلیانوالہ بھاری مشینری کے ساتھ تیرتی ہوئی اشیا باہر نکال کر سیوریج بہائو کو بہتر بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ جھنگ روڈ سیف آباد نمبر 2بطرف بھٹہ سٹاف مشینری کے ساتھ روڈ سائیڈ ڈرین لائن کی ڈی سلٹنگ اور صفائی کی گئی۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا عامر عزیز نے کہا کہ شہر بھر کے مین چینلز اور ڈرین لائنز کی ڈی سلٹنگ شیڈول کے مطابق جاری ہے جس کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15جولائی سے مون سون سیزن شروع ہوتا ہے اور اس سے قبل تمام مین چینلز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی ہر صورت مکمل کر لی جائے گی اور اس پر کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ناقاقبل قبول ہو گی۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ مین چینلز کی ڈی سلٹنگ کے دوران بھاری مقدار میں سالڈ ویسٹ اور بائیو ویسٹ نکالی جارہی ہے جو کہ خلاف قانون ہے اس لئے شہریوں سے درخواست ہے کہ مین چینلز میں کسی بھی قسم کی سالڈ ویسٹ، شاپرز، پلاسٹک اشیا ملبہ سمیت دیگر ہرگز نہ پھینکیں کیونکہ سالڈ ویسٹ سے سیوریج سسٹم متاثر ہوتا ہے جس سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔




