ڈنکی کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے والا انسانی سمگلر گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) FIA نے کامیاب چھاپہ مار کر ڈنکی کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے والے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا، اس کے قبضہ سے پاسپورٹ اور سفری دستاویزات برآمد کر لیں۔ تفصیل کیمطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایت پر ایس ایچ او اجمل حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر شامیکار حیدر سکنہ سمندری روڈ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 12 پاکستانی پاسپورٹ’ ایرانی وعراق ویزا سے متعلق دستاویزات برآمد کر لی۔ تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ ایران اور عراق کیساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک چلانے اور پاکستانیوں کو پرکشش پیشکشوں کے ذریعے رقوم بٹورتا تھا، ایران کے وزٹ ویزہ کا انتظام کرتا اور پھر غیر قانونی بارڈر کراسنگ کے ذریعے ڈنکی کے راسے ایران سے عراق بھجواتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں