ڈویژنل کمشنر کی FICآمد،مریضوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈویژن میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب کے ویژن کی تکمیل۔کمشنر مریم خان نے اچانک فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر بھی ہمراہ تھے۔کمشنر نے رجسٹریشن کانٹر پر مریضوں کو سلپ کی فراہمی کے عمل کا مشاہدہ کیااور مریضوں کو انتظار وقطار کی زحمت سے بچانے کے لئے موثر اقدامات کا حکم دیا۔انہوں نے سلپ لینے کے لئے رہنمائی بورڈز آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں ولواحقین کے بیٹھنے کیلئے فی الفور مناسب انتظامات کا حکم دیا۔کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اوردل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات اور ادویات بارے دریافت کیا۔انہوں نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر عملدرآمد بارے دریافت کیا اورانرول ہونے والے بچوں کی سرجری اور ریفر کرنے کا پلان فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے دل کی بیماری میں مبتلا مریض بچہ کے لواحق سے گفتگو اور رابطہ کے لئے موبائل نمبر نوٹ کرلیا۔کمشنر نے ایک شہری کی درخواست پر ہسپتال کے واش رومز میں صفائی چیک کی اورواش رومز کو ہمہ وقت صاف اور تعمیراتی کام فوری شروع کرانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کیا اورسوموار کو ہسپتال کے وسائل اور درکار ضروریات پر جامع بریفنگ کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں