سرگودہا (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے تحصیل کوٹمومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپس اور صحت کی سہولتو ں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے طالب والا میں سی ایم ایچ سرگودہا کے تعاون سے لگائے گئے آرمی فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا، جہاں 18 رکنی میڈیکل ٹیم عوام کو طبی سہولتیں فراہم کیں۔ کیمپ میں او پی ڈی کنسلٹیشن، ای سی جی، نیبولائزیشن، ڈریسنگ، انجیکشن اور مفت ادویا ت مہیا کر رہی ہے۔کیمپ میں اب تک 288 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے جن میں 113 خواتین، 89 بچے اور 86 مرد شامل ہیں۔




