فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ”ات ” مچا دی’ آج پھر مزید41وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و زر لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین کو بے آبرو کر دیا،4خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق ہجویری ٹائون کی سونیا کی جواں سالہ بیٹی (الف) کو اوباش ملزم ابو زر نے ورغلا کر ہوس کا نشانہ بنایا، ماموں کانجن کے علاقہ505گ ب کی (ک) کو ملزمان عبدالرحمن اور سٹی سمندری کی شکیلہ بی بی کی بیٹی (الف) کو ملزمان پرویز وغیرہ نے اغواء کر لیا، جھنگ بازار کے علاقہ جج والا کی نسیم اختر کی بیٹی(ع) کو ملزمان رضا وغیرہ، صدر کے علاقہ محمد نگر کے خرم کی بیٹی(الف)کو ملزمان بلال وغیرہ، ٹھیکری والا کے علاقہ 71ج ب کے طارق کی بیٹی (ر) کو ملزمان فیصل وغیرہ،74ج ب کے سرمد کی بیٹی (ش) کو ملزمان ہارون وغیرہ نے اغوا کر لیا’ گلبرگ کے علاقہ کمال آباد کے غلام مرتضیٰ کا بیٹا علی رضا گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ جی سی یونیورسٹی چناب چوک کے قریب عابد سے بیگ چھین لیا، محلہ صادق آباد کے عرفان سے40ہزار و فون چھین لیا،ڈی گرائونڈ قریب احمد سلطان سے بیگ چھین لیا، عبداللہ پل کے قریب علی احمد سے سوا دو لاکھ’ فون چھین لیا، گٹ والا انڈر پاس کے قریب صادق سے سوا لاکھ فون چھین لیا، بلال ٹائون کے عابد سے5ہزار و فون،111ج ب کے ندیم تبسم کے ڈیرہ سے مویشی چوری،جھمرہ کے قریب وارث سے75ہزار، 146ر۔ب کے قمرالزمان کی حویلی سے بکرے چوری،42ج ب کے قریب عمر ایوب سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 19ج ب کے شاہ نواز کے ڈیرہ سے 15لاکھ چوری، مرضی پورہ چوک میں بشریٰ بی بی سے پرس چھین لیا، مقصود آباد کے عبداللہ سے 20ہزار وفون، سمن آباد کے نواز سے نقدی وفون، 264ر۔ب کے سعید کی حویلی سے بکرے چوری، ستارہ گولڈ میں اسد کے زیر تعمیر کے گھر سے سامان چوری، اسماعیل آباد جڑانوالہ کے قریب محسن علی سے 11لاکھ چھین لیے، 90گ ب کے شریف کے ڈیرہ سے پیٹر انجن، 435گ ب کے یحییٰ سے25ہزار وفون، 625گ ب کے آصف علی سے سوا دو لاکھ، 229ر۔ب کے رمضان کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری،100ر۔ب کے غلام محی الدین سے20ہزار، جھمرہ روڈ پر شفیق سے15ہزار و فون، 149ر۔ب کے علی حیدر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ،نقدی چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے حسنین سے نقدی و فون، 551گ ب کے معین کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری، بسم اللہ ٹائون سمندری کے عابد حسین کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں جج والا سے سحر امجد، مدن پورہ کے سہیل اسلم، اسلامیہ پارک سے شاہزیب، دھنولہ سے رمضان،159ر۔ب کے علی رضا، شادی پورہ کے آصف، امام بارگاہ ڈی ٹائپ کالونی سے قاسم علی، جڑانوالہ روڈ سے لیاقت علی،31ج ب کے بابر نواز اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔




