ڈکیتی،چوری کی مزید43وارداتیں،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام، آج پھر مزید43وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوںکی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی کے مشتاق احمد کی بہو(ش) کو بازار جا تے ہوئے نامعلوم ملزمان، ساندل بار کے علاقہ 271ج ب کے قمر عباس کی ہمشیرہ (الف) کو ملزمان احسان وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ109ر۔ب کے یوسف مسیح کی بیٹی(ف) کو ملزمان دلبر مسیح وغیرہ، 76ر۔ب کی روبینہ بی بی کی بیٹی(پ) کو ملزمان عنصر علی وغیرہ اور تاندلیانوالہ کے علاقہ611گ ب کے حبیب اللہ کی بیٹی(ر) کو ملزمان شہزاد وغیرہ نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ جھنگ بازار کے علاقہ حمید پارک کے قریب سلیم سے نقدی و فون، جھنگ بازار کے قریب قاسم سے قیمتی فون، شاداب کالونی لال کوٹھی کے قریب قاسم سے25ہزار و فون چھین لیا، ماڈل بازار کے توصیف حیدر کے گھر سے قیمتی سامان چوری، پنوں چوک کے قریب احتشام کے گودام سے سوتر چوری، شاہین آباد کے قریب محمد احمد سے جھپٹا مار کر فون، سوساں روڈ پر ثقلین سے10ہزار و فون چھین لیا، ذوالفقار کالونی کے عرفان کی دکان سے قیمتی سامان چوری، جھال انڈر پاس کے قریب فیصل سے 27ہزار و فون، جلوی مارکیٹ کے قریب وقار سلیم سے50ہزار و فون، 86ج ب کے مقبول حسین کی حویلی سے مویشی چوری،230ر۔ب کے مشتاق احمد کے ڈیرہ سے سامان چوری، مدنی چوک کے قریب شہباز کی گاڑی سے سامان چوری، غلہ منڈی میں عظیم کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، چناب گارڈن کے ندیم کے گھر سے سامان چوری، احمد ٹائون میں سفیان کے گھر سے قیمتی سامان چوری، شہروآنہ پل کے قریب فرہاد سے موٹر سائیکل چھین لی، جڑانوالہ طارق سویٹس کے قریب صغیر سے قیمتی فون چھین لیا، 121گ ب کے علی اکبر کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری،354گ ب کے افضل کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل چوری، اڈا اواگت کے نعمان علی کے گھر کا صفایا کردیا گیا، 634گ ب کے افضال کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، 656گ ب کے عبدالغفار کی حویلی سے بکرے چوری،559گ ب کے فاروق کے رقبہ سے سولر پلیٹس چوری،229ر۔ب کے رخسار سے پونے دو لاکھ ،216ر۔ب کے شاہ نواز اور اس کی اہلیہ سے لاکھوں کے زیورات نقدی چوری،211ر۔ب کے اسد کے گھر سے انورٹر چوری، موضع سیال کے رائے کے گھر سے قیمتی سامان چوری،543گ ب کے احسان علی کی دکان سے سولر سسٹم چوری، کلیانوالہ کے منیر احمد کے گھر کے تالے توڑ کر 8لاکھ کے زیورات نقدی سامان چوری،514گ ب کے عمر حیات سے 45ہزار،447گ ب کے اسلم سے لاکھوں کے زیورات نقدی اور موٹر سائیکلیں چھین لیں، دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و زر لوٹ کر لے گئے،علاوہ ازیں جھنگ بازار سے وقار گل، شوگر موڑ پر افتخار حسین، 215ر۔ب سے شہباز احمد، غلہ منڈی سے محسن علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں