فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان نے 4 شہریوں کے لاکھوں روپے ہڑپ کر لیے’ لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق کوتوالی پولیس کو درخواست گزارتے جہانزیب نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم سعید احمد نے 35لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا’ گلبرگ کے رہائشی شہاب نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم بلال نے 20لاکھ کی رقم ادھار لیکر واپس نہ کئے۔ ریلبازار پولیس کو درخواست گزارتے عثمان کا کہنا ہے کہ ملزم رفیق نے سوا لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ جڑانوالہ کے رہائشی سردار کا کہنا ہے کہ ملزم شکیل نے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ کیش نہ ہو سکا۔ علاوہ ازیں اکبر علی نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم احمد نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 27لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔




