کاروباری طبقہ کو درپیش مشکلات حل کرنا ترجیح ہے،RPO

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا تھے’ اجلاس میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ چیئرمین چوہدری حبیب الرحمن گل’ سابق صدور چوہدری مقصود احمدجٹ’ رانا فخر حیات خاں’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ ایونٹ پرسن ملک محمد علی’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ اے ایس پی آغا فصیح ‘ ایگزیکٹو ممبرز ملک اعجاز احمد’ ‘ محمد علی ڈوگر’ حاجی محمد انور’ رانا طارق عزیز’ چوہدری محمد فاروق گل ‘رانا محمد ادریس’ چوہدری امتیاز کمبوہ’ میاں نذاکت علی’ رانا طاہر شہزاد’ چوہدری آصف حبیب’ عاصم شہزاد کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ RPO سہیل اختر سکھیرکی اجلاس میں آمد پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں مالائیں پہنائی گئیں’ خطبہ استقبالیہ میں گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم نے ایسوسی ایشن کے قیام اور اس سے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انسٹالمنٹ کا کاروبار شہریوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں’ وہ چند سو روپے کے عوض ہزاروں روپے کی اشیاء اپنے گھر لے جاتے ہیں اور ان سے مستفید ہوتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن کا ہر ممبراچھی شہرت رکھتا ہے’ ہم کسی ایسے شخص کو اپنی ایسوسی ایشن کا ممبر نہیں بناتے جس کی شہرت اچھی نہ ہو’ ہمارے ممبر ز نے بہت سارے لوگوں کو روزگار دیا ہوا ہے’ ۔ RPO سہیل اختر سکھیرا فیصل آباد سے جرائم کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں اور کاوشوں کی زبردست الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے حسن سلوک نے فیصل آباد کے تاجروں سمیت تمام مکتبہ ہائے فکر کے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے’ ماضی میں عام آدمی کی آر پی او آفس تک رسائی ممکن نہ تھی مگر جب سے آپ نے چار ج لیا ہے’ آر پی او افس کے دروازے عام آدمی کیلئے کھل گئے ہیں وہ بلا خوف و جھجھک آرپی او آفس میں آ کر اپنے مسائل حل کروا رہا ہے’ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اتنا بڑا عہدہ دیا ہے مگر عاجزی اور انکساری کا یہ عالم ہے کہ ایک مزدور سے لیکر صنعت کار تک محبتیں بانٹتے ہیں’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرانے کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کے مضبوط روابط’ باہمی اعتماد اور تعاون سے امن و امان مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے’ تاجر برادری کو محفوظ کاروباری ماحول کی فراہمی اور جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری ہیں’ انہوں نے کہا کہ مجھے آج یہاں آ کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے’ آپ نے جس پرتپاک طریقے سے میرا استقبال کیا ہے وہ مجھے مدتوں یاد رہے گا’ انہوں نے کہا کہ پوسٹنگ’ ٹرانسفر ہماری ڈیوٹی کا حصہ ہے’ ابھی میں یہاں ہوں کل کو میری دوسرے شہر ٹرانسفر ہو جائے گی مگر میری کوشش ہوتی ہے کہ جب میں ٹرانسفر ہو کر دوسرے شہر جائوں تو لوگ مجھے اچھے الفاظ میں یاد رکھیں اور میرے لئے دعا گو رہیں’ انہوں نے کہا کہ آپ سب ٹیکس پیڈ لوگ ہیں اور آپ کے دیئے ہوئے ٹیکسوں سے ہی ہمیں تنخواہیں ملتی ہیں’ اس لئے ہم تو ہمیشہ آپ کی خدمت میں لگے رہتے ہیں’ اس موقع پر انہوں نے اپنی پولیس ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا جس نے ہمیشہ جانفشانی سے کام کیا اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے ‘ انہوں نے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ممبروں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ میرے آفس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں’ اجلاس سے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ چیئرمین چوہدری حبیب الرحمن گل’ سابق صدور چوہدری مقصود احمدجٹ’ رانا فخر حیات خاں’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ ایونٹ پرسن ملک محمد علی’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں