کار کی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر،1شخص جاں بحق،5شدید زخمی

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) کار کی دو موٹر سائیکلو ں کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق پانچ افراد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 247آر بی میانی میں تیز رفتار کار نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی، جسکے نتیجے میں 37سالہ پرویز موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں 45سالہ قمر شہزاد، 50سالہ محمد قریش، 13سالہ انیس خان، 13 سالہ ازل خان اور 7سالہ عثمان خان شامل ہیں۔ قمر شہزاد اور محمد قریش کو کٹ لگنے کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ فریکچر کے شکار 13سالہ انیس خان کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔13 سالہ ازل خان کے سر پر چوٹیں آئیں، جبکہ 7سالہ عثمان خان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے بھی الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو اور الائیڈ ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پرویز کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں