کال سینٹرز کیخلاف کریک ڈائون مزید 50غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد (بیورو چیف)کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈائون میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، نجی ہاسنگ سوسائٹی کے پلازے میں چھپے ہوئے مزید 50غیر ملکی گرفتار کرلیے گئے۔ذرائع کے مطابق 50 غیر ملکی پولیس کارروائی کے دوران پلازے میں مختلف مقامات پر چھپے ہوئے تھے، تمام غیر ملکیوں کی جیل منتقلی مکمل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق جیل منتقلی کے بعد غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا، غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے پہلے مرحلے میں گزشتہ رات 50 ویتنامی باشندے ڈی پورٹ کیے گئے۔ذرائع کے مطابق دیگر تمام غیر ملکیوں کو بھی پاکستان بدر کیا جارہا ہے اور انہیں بلیک لسٹ بھی کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں