رحیم یار خان (نامہ نگار) رحیم یار خان میں کرپشن کے الزام میں 21پولیس ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق معطل پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر بلاامتیاز کارروائی ہو گی۔ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔




