کسان تل کی کاشت کو فروغ دیں اور جدید زرعی ٹیکنالوجی اپنائیں

ساہیوال ( بیورو چیف) ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے کہا ہے کہ کسانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی زمینوں پر تل کی کاشت کو فروغ دیں اور جدید زرعی ٹیکنالوجی اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ معیاری بیج، متواز ن کھادوں کا استعمال اور بیماریوں و کیڑوں کا مؤثر کنٹرول کرکے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ زراعت ساہیوال کے زیر اہتمام ساہیوال میں تل کی کاشت اور ویلیو ایڈیشن کی ضرورت کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کی شمو لیت کے ساتھ مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ امپورٹ سبسٹیٹیوشن اور برآمدات میں اضافے کے لیے تل، سویا بین اور کینولا کے فروغ کے تین سالہ منصوبے کے تحت منعقد کی گئی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد اسلم نے تل کی فصل کی پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں خصوصاً اقسام کے انتخاب، آبپاشی کے اہم مراحل، کھادوں کے استعمال کا منصوبہ، جڑی بوٹیوں کا کنٹرو ل اور پودوں کے تحفظ کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں