کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صور تحا ل کے پیش نظر بستی شاہ بل شاہ اور بکھو سنپال اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مقامی آبادی کو ممکنہ سیلاب سے متعلق احتیاطی تدابیر، محفوظ مقاما ت پر منتقلی اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔دورانِ دورہ متعلقہ علاقوں میں اعلانات بھی کروائے گئے تاکہ شہری بروقت معلومات حاصل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔




