فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہاکہ بجلی اور گیس چوری کوئی اور کرتا ہے، نقصان غریب عوام کاہوتا ہے اور پھر اس نقصان کا ازالہ بڑی آسانی سے کردیا جاتا ہے، قیمتیں بڑھا کر۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو نقصان ہو تو بھی عوام ذمہ دار، حکومت کو نقصان ہو تو بھی عوام ذمہ دار۔ آخر کیوں ؟ پچھلے چند سال میں بجلی کا فی یونٹ 2 روپے سے 50 روپے تک پہنچ گیا ہے مگر پھر بھی بجلی کمپنیوں کا مالی خسارہ کم نہیں ہورہا۔ فی یونٹ بجلی 100 روپے بھی ہو گئی تب بھی ان کمپنیوں کا مالی خسارہ کم نہیں ہوگا۔ لائن لاسز اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر حکومت اور یہ کمپنیاں عوام پربوجھ ڈالتی ہیں۔ حکومت چاہے عمران خان کی ہو یا شہباز شریف کی ،سب حکومتیں صرف بجلی مہنگی کرتی آئی ہیں۔




