فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر فیصل پلی کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ کیا گیا اس ضمن میں کینال سروس لین سے راستہ ملنے سے پیپلز کالونی نمبر1کے رہائشی عبداللہ پور چوک کی طرف بآسانی جاسکیں گے۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے موقع کا دورہ کیا اور ہائی ویز،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی ودیگر محکموں کے ہمراہ موقع کا معائنہ کرتے ہوئے فیصلہ کیا۔انہوں نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کو کینال سروس لین میں گرین بیلٹ سے کینال کی طرف راستہ بنانے کے لئے درمیا ن میں موجود درخت کو کمشنر آفس ری پلانٹ کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ راستہ دینے سے ون وے کی خلاف ورزی نہیں ہوگی اور حادثات کا احتمال بھی ختم ہوگا۔




