فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر انٹر ڈویژن بوائز باسکٹ بال چیمپئن شپ کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی جس میں صوبہ کے تمام ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے چیمپئن شپ کا افتتاح کرکے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے انٹر ڈویژن ٹیموں کو فیصل آباد میں خوش آمدید کیا اور امید ظاہر کی کہ ٹیموں کے مابین صحت مند مقابلے ہونگے اور کھلاڑی اچھی یادیں لیکر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرائونڈز آباد ہونے سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے جس سے نوجوان ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہتے ہیں۔انہوں نے ڈویژن،ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور منتظمین کو شاباش دی اور کہا کہ فیصل آباد باسکٹ بال کی طرح دیگر کھیلوں کے مقابلوں کی بھی میزبانی کے لئے تیار ہے۔کمشنر نے کہا کہ اس سطح سے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر صوبائی،قومی اور بین الاقوامی لیول پر نمائندگی کریں گے۔انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ اولمپکس میں فیصل آباد کی ترجمانی گرین شرٹ پہن کر کریں تاکہ فیصل آباد ڈویژن کا نام روشن ہو۔تقریب میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رنگزیب گورایہ اور ٹیموں کے کوچز بھی موجود تھے۔




