کراچی(بیورو چیف)وفاقی تحقیقات ادارے نے کراچی سے گرفتار ملزم سے 1اعشاریہ 45بلین (1ارب 45کروڑ)ایرانی ریال برآمد کیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ادارے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کی اور غیر قانونی طور پر ایرانی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔




