گوجرہ (نامہ نگار) ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم کاڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عدنان حیدر کی سربراہی میں گوجرہ میں بدنام زمانہ سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ 30 من مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔معلوم ہوا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیم ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اطلاع ملی کہ محلہ نیوپلاٹ گوجرہ کا وحید احمد محلہ میں نجی سلاٹر ہاؤس قائم کرکے لاگر بیمار جانور کا گوشت مختلف شہروں میں سپلائی کرتا ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عدنان حیدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر بیمار اور لاگر بھینسوں کا 1 ہزار 175 کلو گوشت برآمد کرلیا جسے ویٹرنری ڈاکٹر کو طلب کرکے چیک کروایا گیا جنہوں نے اسے مضر صحت اور خراب قرار دے دیا جس پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے گوشت قبضہ میں لے کر تلف کردیا گیا اور تحریری طور پر تھانہ سٹی گوجرہ کو مطلع کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے واضح رہے کہ ملزم مذکور وحید احمد کے خلاف قبل ازیں بھی متعدد مقدمات درج ہیں فوڈسیفٹی ٹیم نے سلاٹر ہاؤس کو سر بمہر کردیا ہے۔




