گوجرہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب ٹل نہ سکا

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاعذاب نہ ٹل سکا۔بجلی کی بند ش نے راتو ں کی نیندیں اور دن کا سکون چھین لیا۔کاروباری ادارے بری طرح سے متاثر ہو گئے ۔باربار بجلی کی بند ش سے شہری عاجز آگئے۔حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق فیسکوگوجرہ کی جانب سے عرصہ دراز سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے واپڈاکی کی طرف سے دن اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے سلسلہ جاری رہتاہے جس کی وجہ سے شدید گرمی اور حبس میں گھروں میں خواتین بچوں اروخصوصا مریضوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ۔جبکہ کاروباری طبقہ بری طرح سے متاثر ہو رہاہے۔صارفین نے اعلی حکام سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کر نے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں