گوجرہ میں مختلف واقعات میں5خواتین ، نوجوان پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں پانچ خواتین اور ایک نوجوان کوتشدکا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر361ج ب کی سائرہ بی بی کے گھر میں نعمان وغیرہ دوافراد زبردستی گھس گئے اور خاتون کو اس کے بیٹے صائم سمیت تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور خاتون کو پکڑ کر گھسیٹتے ہو ئے اسکے کپڑے پھاڑدئیے۔علاوہ ازیں چک نمبر 427 ج ب کے محمد اسلم کے گھر میں دوافراددلاور وغیرہ داخل ہو ئے جنہوں نے اس کی اہلیہ اور بہو کو تشد دکا نشانہ بناکر شدید زخمی کر دیا۔دریں اثنا ء چک نمبر423ج ب کی شاداں بی بی کو عمران وغیرہ تین افراد نے تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا او رخاتون کے کپڑے پھاڑ کر اس کو برہنہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں