گوجرہ میں نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

گوجرہ(نامہ نگار) ریلوے لائن کراس کرتے ہو ئے ٹرین کی ٹکر لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ ریلوے اسٹیشن گوجرہ کے قریب ایک نامعلوم شخص ریلوے لائن کراس کر رہاتھاکہ اس دوران فیصل آباد سے کراچی جانیوالی ملت ایکسپریس آگئی جس کی زد میں آکر وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا مقامی پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو منتقل کی اور اس کی شناخت کیلئے اعلانات کروانے شروع کر دیئے ہیں۔تاہم ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں