گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی سے 4کروڑ کا فراڈ کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا نے گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کیساتھ3کروڑ کا مال ہڑپ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ایوب کالونی کے رہائشی نے سپر پاک مہران گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی بنا رکھی ہے اور 6سال سے نو بہار اور عادل وہاب بطور مینیجر کام کرتے تھے کاروبار میں نقصان ہونے پر 11جون کو شک ہونے پر حساب کتاب کیا تو کھاتے سے4کروڑ کی رقم ہیرا پھیری پائی گئی، باز پرس کرنے پر ملزم نے رقم چوری کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے واپسی کا وعدہ کیا پھر انکاری ہو گئے، جس پر11جون کو مذکورہ مینیجرز کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا تاہم ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا محمد ریاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر نو بہار کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ سی پی او نے ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او اور اس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ فراڈ اور خیانت کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں