گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

گوجرہ (نامہ نگار) چک نمبر252گ ب کے عبید اللہ نے تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی بیٹی سنبل عطیہ کی شادی 8سال قبل محمد عرفان سے ہوئی تھی جس کے تین بچے ہیںجو گوجرہ میں رہائش پذیر تھے ۔کہ اطلا ع موصول ہو ئی کہ اس کی بیٹی پرظلم وستم ہو رہاہے جس کی خبر گیری کیلئے آئے توملزمان عرفان وغیرہ بیٹی کوبرا بھلا کہ رہے تھے کہ اسی دوران عرفان نے سنبل عطیہ کا گلہ گھونٹ دیااور تکیہ منہ پر رکھ کر اس کو قتل کر دیاواویلہ کر نے پر ملزمان نے اس کو بیٹے سمیت تشدد کا نشانہ بنادیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں