لاہور(بیور و چیف)اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران کھلے گھی اور تیل کی قیمت میں50روپے تک اضافہ ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث درجہ سوم کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور ایک ہفتے میں کھلے تیل اور گھی کی قیمت50روپے بڑھنے کے بعد 530 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔




