لاہور( بیورو چیف)لاہور ہائیکورٹ نے 39سالہ پرانے اراضی تنازعہ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے 1987کے معاہدہ اراضی کی تکمیل کا دعوی مسترد کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے میاں انعام الٰہی اور دیگر کی جانب سے دائر دوسری اپیل پر فیصلہ جاری کیا۔ درخواست گزاروں نے 27جولائی 1987کو 199کنال 9مرلہ اراضی کے لیے دس لاکھ رو پے کے عوض معاہدہ بیع کیا تھا، جس میں ایک لاکھ روپے بطور بیعانہ ادا کیے گئے تھے۔ درخواست گزاروں کے مطابق باقی رقم ادا کرکے رجسٹری مکمل کی جانی تھی، تاہم فریق مخالف نے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا۔عدالت نے قرار دیا کہ معاہدے میں تکمیل کے لیے تین ماہ کی مدت درج تھی، تاہم کوئی مخصوص تاریخ مقرر نہیں کی گئی تھی، اس لیے قانونِ تحدیدِ مدت کے آرٹیکل 113 کے تحت مدت کا آغاز اس وقت ہوا جب درخواست گزاروں کو معاہدے سے انکار کا علم ہوا۔فیصلے کے مطابق درخواست گزاروں کے اپنے گواہ نے بیان دیا کہ تین سیل ڈیڈ کے مسودے 15 ستمبر 1987 کو ملک محمد اشرف کو دستخط کے لیے دیے گئے،۔




