ہوٹل ملازم سینے پر گولی لگنے سے پراسرار طور پر جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ہوٹل ملازم سینے پر گولی لگنے سے پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس رپورٹ کیمطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ ستارہ ٹاور روڈ پر واقعہ ایک ہوٹل پر ملازمت کرنیوالا ڈی ٹائپ کالونی فوجی چوک کا رہائشی 19سالہ عبدالمنان ہوٹل کے پچھلے کمرے میں سینے پر گولی لگنے سے پراسرار طور پر جاں بحق ہوا’ہوٹل ملازمہ نے پولیس کو اطلاع دی، سول لائن پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ پولیس کیمطابق عبدالمنان نے خودکشی کی جبکہ ورثاء کی جانب سے الزام عائد کیا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی نہ دے رہی ہے۔ تھانہ سول لائن پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں